The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

اسامیوں کی بھرتی کے لئے امیدواروں سے بار بار فیس وصولنا ناانصافی/ نیشنل کانفرنس

گورنر انتظامیہ سے بھرتی عمل کو منافع بخش منصوبے میں تبدیل کرنے سے گریز کرنے کی مانگ کی

0

سری نگر/ 6 جون/ (یو این آئی)

نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان برائے جنوبی کشمیر جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے ایس ایس آر بی کی طرف سے وقتاً فوقتاً مختلف اسامیوں کی بھرتیوں کے لئے خواہشمند امیدواروں سے مبینہ طور پر بار بار فیس وصول کرنے پر سخت اعتراض کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایس ایس آر بی نے 4 جون 2021 کو بھی نوٹس نمبر 3 کے تحت 503 اسامیوں مشتہر کی ہیں اور خواہشمند امیدواروں کو درخواست فیس ادا کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔

مسعودی نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ اور بورڈ حکام پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال سے چھوٹے کاروباریوں، ٹرانسپوٹروں، پرائیویٹ سیکٹر ملازمین اور سیاحت کے ساتھ جڑے افراد پر پڑے منفی اثرات کا جائزہ لیں اور اس بار بھرتیوں کے عمل کو منافع بخش منصوبے میں تبدیل کرنے سے گریز کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.