The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

انجمن ترقی ادب کشتواڑ کی جانب سے منفرد اور شاندار آن لائن محفل مشاعرے کا انعقاد

خطہ چناب و دیگر علاقوں سے وابستہ کئی نامی گرامی شعراء وادیب حضرات نے پیش کئے اپنے زریں کلام

0

سرینگر/7جون/این ایس آر

انجمن ترقی ادب کشتواڑ کی جانب سے گزشتہ شام دیر گئے
پہلی بار ایک شاندار اور منفرد آن لائن محفل مشاعرہ منعقد ہوا۔اس منفرد محفل مشاعرے کی صدارت انجمن ترقی ادب کشتواڑ کے صدر محترم جناب محمد امین ڈولوال نے کی۔ جبکہ اس محفل کے مہمان خصوصی محترم جناب اعجاز صاحب سبط نشاط کشتواڑی اور شری لیکھراج جی نرالا تھے۔ مہمانان زی وقار محترم جناب ڈاکٹر ندیم الحسن گندنا صاحب اور شری اوم جی معصوم کشتواڑی تھے۔ نظامت کے فرائض محترم جناب شبیر فہمی صاحب سرانجام دے رہے تھے۔ مشاعرے کا آغاز ایک حمدیہ کلام سے ہوا۔ مشاعرے میں جن شعراء کرام نے اپنا کلام ہیش کیا ان میں محمد شریف بیدار صاحب۔ خورشید احمد صاحب خورشید۔ فاروق بخشی صاحب۔فاروق احمد رضوی صاحب۔محمد شفیع ڈار صاحب۔ مشتاق احمد دیو صاحب مشتاق کشتواڑی۔ اوم جی معصوم کشتواڑی۔ مشتاق احمد گلزار صاحب۔ شبیر فہمی صاحب کشتواڑی۔لیکھراج نرالا جی۔ ڈاکٹر ندیم الحسن گندنا صاحب۔ اعجاز احمد صاحب سبطِ نشاط کشتواڑی۔ محمد امین ڈولوال صاحب کشتواڑی شامل تھے۔اختام پر محترم اعجاز صاحب اور شبیر فہمی صاحب نے شعراء کرام کے علاوہ صدر محفل و مہمان کرام کے اور سامعین کا تہہ دل سے شکریہ آدا کیا۔ اپنے تاثرات میں انہوں نے کہا کہ اس مشاعرے کا مدعا ضلع کشتواڑ کے علاوہ خطہ چناب میں ادبی سرگرمیوں کو فروغ دینا۔ آپسی بھائی چارہ برقرار رکھنا اور عوام میں کرونا وایریس (کود-19) کے مطلق اسے کے اثرات و احتیاتی تدابیر کو اجاگر کرنا اور ہر انسان کو الله کے حضور اپنے گناہوں سے توبہ کرنا اور عالم انسانیت کے لیے شفاء اور دعا کا مقصد تھا۔ یہ آن لائن محفل مشاعرہ ضلع کشتواڑ میں پہلی بار انجمن ترقی ادب کشتواڑ کی جانب سے منعقد ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.