The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

چرارشریف میں تین کنال اراضی پر اُگنے والی پوست کی فصل کو تباہ کر دیا گیا

تحصیلدار چرارشریف و ایس ایچ او چرارشریف نے کی مشترکہ کاروائی

0

بڈگام/ 7جون / ریاض بڈھانہ

ضلع بڈگام کے علاقہ راکھ آلی و ڈلون میں تحصیلدار چرارشریف نثار احمد اعوان و ایس، ایچ، او چرارشریف یاسر رشید نے ایک مشترکہ کاروائی کے دوران تین کنال اراضی پر اگنے والی پوست کی فصل کو تباہ کیا
تحصیلدار کی صدارت میں ایک خصوصی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں تین کنال اراضی پر اگنے والی پوست کی فصل کو تباہ کیا ۔
اور یہ وقت کی ضرورت بھی ھے کہ آنے والے دنوں میں یہ مہم کئی دیہی علاقوں میں بھی چلائی جانی چاہیے ۔ مقامی لوگوں نے تحصیلدار چرارشریف اور ایس ایچ او چرارشریف کے اس اقدام کی کافی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کی نوجوان نسل نشیلی عادتوں میں مبتلا ہو گئی ہے اور ایسے وقت میں نشیلی اشیاء کی تباہی کچھ حد تک نشہ جیسے جرم کو روک سکتا ہے۔ واضح رہے کہ بڈگام میں نشہ جیسی بیماری کافی تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اس ضمن میں ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم کی قیادت میں پولیس بھی لگاتار کارروائی کر رہی ہے۔ پولیس نے گزشتہ پانچ ماہ میں کئی افراد جنکو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا ہے اور کافی مقدار میں نشیلی اشیاء بھی ضبط کر کے مختلف تھانوں میں کیس بھی درج کیے ھیں .

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.