مودی حکومت ٹیکسوں میں مسلسل اضافہ کررہی ہے/ راہل گاندھی
مہنگائی نے عام لوگوں کی زندگی اجیرن بنا کے رکھ دی ھے
نئی دہلی/ 7 جون/ (یو این آئی)
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پیر کے روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جاری اضافے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دور حکومت میں ٹیکس میں مسمسل اضافے کی لہریں آرہی ہیں ، جس سے مہنگائی عروج پر ہے اور عام لوگوں کی زندگی مشکل ہوچکی ہے۔
مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’کئی ریاستوں میں ان لاک کا عمل شروع ہو رہا ہے۔ پٹرول پمپ پر بل کی ادائیگی کے دوران آپ کومودی سرکار کے ذریعہ کی گئی مہنگائی میں وکاس نظر آئے گا۔ ٹیکس وصولی کی وبا کی لہریں مسلسل آتی جارہی ہیں‘‘۔
کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی ٹیکسوں میں اضافے پر حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ’’ بڑے پیمانے پر عوام سے لوٹ ۔ گزشتہ 13 ماہ سے پٹرول مہنگا 25.72 روپے ، ڈیزل میں 23.93 روپے فی لیٹر مہنگا ہے۔ کئی ریاستوں میں اس کی قیمتیں 100 لیٹر سے متجازوز ہوگئی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل میں ریکارڈ اضافہ کی ذمہ دار خام تیل کی قیمتیں نہیں ہے ، مودی حکومت کی جانب سے لگائے ٹیکس ذمہ دار ہیں‘‘۔