شاہین کالونی ہندوارہ اور چھوٹی پورہ دو دن سے پینے کے پانی سے محروم
عوام کو مشکلات کا سامنا، لوگ گندہ پانی استعمال کرنے پر مجبور
ھندوارہ/12 جون/طارق راتھر
شاہین۔کالونی ہندوارہ اور چھوٹی پورہ ہندوارہ کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ پچھلے دو دن سے پینے کے صاف پانی کی عدم دستیاب کی وجہ سے لوگ کافی پریشان ہے انہوں نے کہا پچھلے دو دنوں سے پانی نکلوں سے مسلسل غائب ہے اور لوگ اس شدید گرمی میں پانی کی قلت کی وجہ سے سخت پریشانی کا سامنا کررہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ دو روز سے پانی کی اس عدم دستیابی کے نتیجے میں لوگ کافی پریشان حال ہے اور محکمہ اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے انہوں نے کہا کئی افسران ملازمین کو اس بارے میں بتایا لیکن کوئی ٹس سے مس نہیں ہورہا ہے اور لوگ ندی نالوں کا گندہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے ہے انہوں نے انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کے اعلی افسران سے اپیل کی کہ شاہین کالونی اور چھوٹی میں پانی کی سپلائی فوری طور بحال کی جائے۔