فوج کی جانب سے بڈکوٹ ہندوارہ میں کرنل آشوتوش کی یاد میں تقریب کا انعقاد
آرمی گڈول اسکول کا نام آشوتوش آرمی گڈول اسکول رکھ دیا گیا
ھندوارہ/24 جون/طارق راتھر
فوج کے 21آرآر کی جانب سے آج بڈکوٹ ہندوارہ آرمی گوڈول اسکول میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس دوران منعقد تقریب میں فوج کے لفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے ۔جنرل چنار کور ایس ایم ساہی ۔کمانڈر 7سیکٹر ایم۔ایس راتھوڑ نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرکے آرمی گوڈول اسکول کو اب آشوتوش آرمی گوڈول اسکول بڈکوٹ کا نام رکھا گیا اس موقع پر ایس ایس پی کپوارہ ڈاکٹر جی وی سندیپ چکر وتی ۔ ایس پی ہندوارہ سندیپ گپتا۔ سابقہ ایس ایس پی غلام جیلانی وانی اور دیگر فوج کے اعلی افسران موجود تھے خیرسگالی اسکول بڈوکوٹ میں مرحوم کرنل اشوتوش شرما کی یاد میں اس تقریب کا انعقاد کیا گیا جس دوران مرحوم آشوتوش کے اہلیہ پیلاوی آشوتوش نے ویڈویو ایپ کے زریعہ اس تقریب میں شرکت کی اس کے علاوہ فوج ۔پولیس سول انتظامیہ دیگر اعلی عہدیداران کے علاوہ آشوتوش آرمی گڈول اسکول بڈوکوٹ کے طلبہ وطالبات نے شرکت کرکے مخلتف پروگرام پیش کئے قابل ذکر بات یہ ہے کہ اپریل سنہ 2004میں اس اسکول کا قیام ہوا اور آرمی گڈول اسکول کا نام سے جانا جاتا تھا اس اسکول میں نہ صرف معیاری تعلیم کی فراہم ہے بلکہ شمالی کشمیر میں یہ ایک اعلی اور منفرد تعلیم اداراہ کی حثیت رکھتا ہے اور اس اسکول کو اب اس افسر کے نام سے مناسب طور تبدیل کرنا چونکہ مرحوم افسر نے راجوار علاقہ میں اپنی مختلف صلاحتیوں سے پانچ سال گزارے تھے اور آرمی گڈول اسکول مقامی لوگوں کی بلائی کےلئے ان کی بے پنا شراکت کی وجہ ہے اور اشوتوش آرمی گڈول اسکول طلبا اور شمالی کشمیر کے لئے ایک وسیلہ بنے گا اس موقع پر جنرل آفیسر کمانڈنگ ۔جنرل آفیسر چیف نے مرحوم کرنل آشوتوش شرما کی بہادری کی تعریف کی اور آشوتوش کے تصویروں کی نمائش بھی کی گئی اور ان کے ان پلوں کو یاد کیا گیا جو انہوں نے اپنی زندگی اور راجوار علاقے میں ان پانچ سالوں میں کئے تھے ۔