کپوارہ سڑک حادثے میں بزرگ شہری اور ایک معصوم سمیت 2افراد جان بحق
حادثے میں 8 افراد شدید زخمی اسپتال منتقل
کپواڑہ/24 جون/طارق راتھر
شمالی کمشیر ضلع کپوارہ کے کرنا علاقہ میں جمعرات کو کرناہ کپوارہ میں ایک سڑک حادثے میں دو افراد جاں بجق جبکہ 8دیگر زخمی ہوگئے ان میں سے ایک 8 ماہ کا بچہ اور 90 سال کا ایک شخص جاں بحق ہوگیا اورزخمی کو علاوجہ معالجہ کے لئے نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا اور حادثہ کپواڑہ کے جبڈی کرناہ علاقے میں پیش آیا ایک سرکاری عہدایدار نے نجی نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یاسین شاہ نامی شخص یہ سومو گاڑی چلا رہا تاھا اور باغیلا جبڈی کے مقام پر حادثے کے شکار ہوگئی ، جس کے نتیجے میں 9سالہ صدر علی شاہ ولد فاضلی شاہ جبڈی اور 8ماہ بچہ افن موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ حادثے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں اور انہیں اسپتال داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے ۔