The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

بزم روحانیت وعظمت نسواں سوپور کشمیر کی جانب سے سلسلہ وار پروگرام تعارف شروع

وادی کے معروف شاعر و ادیب محترم شہباز ہاکباری کا محترم بشیر چراغ اور اظہر نزیر نے کرایا تفصیلی تعارف

0

سرینگر/ 5جولائی/ این ایس آر

گزشتہ شام بزم روحانیت وعظمت نسواں سوپور کشمیر نے جماعت اہل اعتقاد سوپور کے علاوہ انجمن ادب گاندربل کے وٹس ایپ گروپ کے پیج پر پروگرام۔۔۔تعارف۔۔۔نشر کیا۔اس سلسلہ وار پروگرام۔۔۔تعارف۔۔۔کے تحت مہمان خصوصی وادی کے مشہور و معروف ادبی شخصیت محترم شہباز ہاکباری کے ساتھ محترم بشیر چراغ اور محترم اظہر نزیر نے تعارف کے دوران موصوف کی حالات زندگی ادبی سفر اور اُن کی ادبی خدمات کے علاوہ اُن کی تخلیقات کے بارے میں اُن کے ساتھ گفتگو میں حصہ لیا۔موصوف زائد از چھ ادبی پاروں کے مصنف ہیں ۔صوفی ادب کے حوالے سے چند نیۓ تجربات کی وجہ سے موصوف نے قابل ستائش خدمات سرانجام دی ہیں۔اپنے خصوصی تعارف کے دوران صاحب موصوف نے نوآموز قلمکاروں کو اپنے زریں مشوروں سے روشناس کرایا۔بزمِ روحانیت و عظمت نسواں سوپور کی صدر محترمہ فہمیدہ سوپوری لل دید ثانی نے محترم شہباز ہاکباری اور محترم بشیر چراغ کا تہہ دل سے شکریہ آدا کیا۔ پروگرام کے میزبان محترم اظہر نزیر اور ارگنایز محترم واجد حسن چھترگلی اورمعاون محترم شبیر فہمی کا بھی شکریہ آدا کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.