ہندوارہ میں فوج کی جانب سے عوام دوست پروگرام جاری
بلڈ ڈونیشن کمیپ کا انعقاد , 40 پوئنٹ خون جمع کئے گئے
ہندوارہ میں فوج کی جانب سے
دواڑہ/24 مئی/طارق راتھر
ہندوارہ میں فوج کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا جس میں فوج کے کئی جوانوں نے اپنے سرکھشک کے ساتھ ساتھ خون کا عطیہ بھی پیش کیا اور اس دوران ریڈکراس رضاکاروں نے بھی اپنا خون کا عطیہ پیش کیا جس میں ریڈکراس ممبر سید امیتاز نے آج 56ویں بار خون کا عطیہ دیا ۔اس موقع پر فوج کے جوانوں نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کوویڈ 19 میں اضافے اور خون کے عطیہ دہندگان کی کمی کی وجہ سے ضلعی اسپتال ہندواڑہ کی انتظامیہ نے خون عطیہ کیمپ کے انعقاد کے لئے بھگت پورہ آرمی کیمپ سے درخواست کی۔ اس سلسلے میں خیر سگالی اقدام کے طور پر ریڈ کراس سوسائٹی کپوارہ اور ضلعی اسپتال کے عملے کے ساتھ مل کر آرمی کیمپ ہندوارہ نے بھگت پورہ آرمی کیمپ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کیا۔ اور اس کیمپ میں40 رضاکاروں نے خون کا عطیہ پیش کیا۔یہ پورا پروگرام COVID-19 پروٹوکول اور سماجی دوری کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا تھا۔ سول میڈیکل حکام کی جانب سے فوج کے انسانیت کے اشارے کو بے حد سراہا گیا اور COVID-19 وبائی امراض کی وجہ سے بحران کے وقت ضرورتمند بلڈ یونٹس کی فراہمی پربھارتی فوج کا اظہار تشکر کیا گیا۔