The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

کپوارہ میں کروڑوں روپے مالیت کی ہیروِئن برآمد،ایک گرفتار  ۔ 

0
  1. کپواڑہ/24مئی/طارق راتھر۔

 

 

شمالی کشمیر ضلع کپوارہ میں پولیس نے دہشت گردوں کے ماڈیول کا پردہ فاش کردیا۔زرائع کے مطابق مخصوص اطلاع ملنے پر کپواڑہ پولیس نے پاکستان کے زیر اہتمام نارکو دہشت گرد ماڈیول کا پردہ فاش کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا جس کی شناخت

مجاسراحمد لون ولد مظفر احمد لون ساکنہ کیرن بالا کے طور پر کی گئی اور اس کے قبضے سے 8کلو گرام ہیروئن جس کی مارکیٹ قیمت 50 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔ اور اس نیٹ ورک سےدیگر مفرور افراد کی شناخت بھی ہوگئی ہے اور ان کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ اور وہ منشیات کے کاروبار میں ملوث تھےاور وادی کے سرگرم دہشت گردوں کو مالی مدد فراہم کرتے ہیں

یہ ماڈیول دہشتگردوں کے لئے وادی میں اپنی سرگرمیاں مضبوط بنانے کے لئے کام کر رہے تھے اور وہ وادی کے مقامی نوجوانوں کو گمراہ کر رہا تھےاور انہیں عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہونے کی ترغیب دیتے ہے۔قانون کے متعلقہ سیکشن کے تحت پولیس اسٹیشن کرالپورہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔کپواڑہ پولیس نے ایک بار پھر ضلع کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات فروشوں اسمگلروں سے متعلق معلومات کے بارے میں آگے آئیں تاکہ ان کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جاسکیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.