The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

جموں میں ایل او سی پراینٹی ڈراون ٹیکنالوجی سسٹم نصب

0

جموں/14 اگست/یو این آئی

جموں میں ڈرونز کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر فوج نے جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی سسٹم کو نصب کیا ہے۔
ایک سینیئر فوجی عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان نے اپنی حکمت عملی کو بدل کر ڈرونز کا استعمال کر کے سرحد کے اس طرف ہتھیار و منشیات بھیجنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اس نئے طریقہ کار کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے ایل او سی پر اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی سسٹم کو نصب کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ سسٹم سے ڈرون کا پتہ لگانے اور پھر اس کو ٹریک کر کے مار گرانے میں مدد کرے گا۔
ذرائع نے یو این آئی کو رواں ماہ کے آغاز میں بتایا تھا کہ ڈرون حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے حکومت ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر ‘اینٹی ڈرون’ سسٹم نصب کرنے والی ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ اس سسٹم کو ملک کے دفاعی نظام کو مستحکم کرنے والے ادارے متعارف کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بی ایس ایف ٹرائل بنیادوں پر یہ سسٹم نصب کرنے کے بارے میں بہت جلد فیصلہ لے گی۔
بی ایس ایف کے ایک سینئر افسر نے اپنا نام مخفی رکھنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ سرحد پر بہت جلد ‘اینٹی ڈرون سسٹم’ نصب کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا تھا کہ اس سسٹم کو نصب کرنے سے پہلے کچھ مخصوص جگہوں پر ٹیسٹ کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اینٹی ڈرون سسٹم چار کلو میٹر کے دائرے میں گردش کرنے والے ڈرونز کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
بتا دیں کہ جموں ایئر سٹیشن پر 27 جون کو ہوئے ڈرون حملے کے بعد علاقے میں ڈرونز کی سرگرمیوں میں اضافہ درج ہو رہا ہے اور لگ بھگ آئے روز مشتبہ ڈرونز کو پرواز کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.