The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

مجلس عاملہ انجمن ادب گاندربل کی ازسر نو تشکیل، اطہر منیگامی سرپرست اعلیٰ منتخب

اظہر نزیر صدر جبکہ مجید مسرور کو میڈیا ایڈوئزر کیا گیا مقرر

0

گاندربل/29 اگست/این ایس آر

گزشتہ روز زم زم ہوٹل کنگن میں ”انجمن ادب گاندر بل ” کی میٹنگ منعقد ہوٸی ۔اس میٹنگ میں انجمن سے وابستہ کارکنان اور عہدے داران نے شر کت کر کے انجمن کی کار کر دگی اور مستقبل کے لاٸحہ عمل کا بھی جاٸزہ لیا ۔اس میٹنگ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ آنے والے وقت میں انجمن کے بینر تلے ذیادہ سے ذیادہ پرو گرام منعقد کر کے نظم و نثر میں کشمیری .اردو وغیرہ زبانوں کے قابل ترین قلم کاروں کو متعارف کرا یا جاے گا۔
آخر میں انجمن کی مجلس عاملہ کی از سر نو تشکیل کر تے ہوے اتفاق راے سے محترم اطہر منیگامی کو سر پرست اعلی
محترم اظہر نزیر کو صدر ،محترم واجد حسن چھتر گلی کو جنرل سیکریٹری و فاٸنانس انچارج،پروفیسر شاد رمضان کو چیف ایڈواٸزر، محترم ناظم نذیر ،محترم فاروق رفیع آبادی،محترم بشیر چراغ اورمحترم شہباز ہاکباری کوایڈواٸز رکے فراٸض سے سر فراز کیا گیا۔اسی طرح گلستان نیوز کے ادبی پروگراموں کے کارڈینیٹر اورمعروف شاعر محترم مجید مسرور کو میڈیا ایڈواٸزر، محترم غنی نظام پوری کوچیف سپرواٸزر، مجددی مصطفی ضیف اور محترمہ شاداب یاسمین کو سیکٹری، محترم ناصر جلال کو میڈیا سیکریٹری، محترم شیخ بشیر کو چیف کارس پانڈنٹ،محترم منظور احمد میر ، محترمہ عشرت گل ، محترمہ سعید سدرا اور محترم فیاض احمد کو آرگناٸزر کی ذمہ داری دی گٸ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.