گنڈماچھر لولاب میں ناقص موبائل نیٹ ورک کی وجہ سےصارفین پریشان
ناقص موبائل سسٹم سے طلباء میں تشویش، ضلع انتظامیہ سے کی مداخلت کی مانگ
کپواڑہ/11ستمبر/جنیداحمد
کپواڑہ ضلع ہیڈ کوارٹر سے 25 کلومیٹر دور دراز علاقے لولاب کے گنڈماچھر علاقے میں ناقص موبائل نیٹ ورک کی وجہ سے موبائل صارفین سخت پریشان ہیں ۔ لوگوں نے کہا کہ علاقے میں ایئرٹیل موبائل ٹاور ہے۔لیکن یہ ٹاور کسی کام کا نہیں ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ جب بھی ہم موبائل کال کرتے ہیں تو ایسا لگتا ھے کہ آس پاس کوئی جامر لگا ہوا ہے اُسی کی وجہ سے موبائل نیٹ ورک غائب رہ جاتا ہے ۔لوگوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں بھی ہمارا گاؤں موبائل نیٹ ورک سے محروم ہے۔ انہوں نےکہا آج آن لائن امتحانات بھی چل رہے ہیں بچوں کو بھی انٹرنیٹ نہ چلنے کی وجہ سے آن لائن کلاسز دینے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔لوگوں نے اس سلسلے میں ضلع حکام سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔