ڈاریکٹر رورل ڈیولپمنٹ کشمیر طارق احمد زرگر کا آر ای ٹی سی کشمیر(بڈگام) کا دورہ
دورے کے دوران ڈاریکٹر موصوف نے تربیتی پروگرام کا کیا آغاز
ڈاریکٹر رورل ڈیولپمنٹ کشمیر طارق احمد زرگر نے ریجنل ایکسٹنشن ٹرانینگ سنٹر کشمیر (ہیڈآفس بڈگام)کا دورہ کیا۔
اس دوران انہوں نے وہاں پر تین روزہ تربیتی ٹرائننگ پروگرام کا آغاز کیا۔تین روزہ کیپسٹی بلڈنگ ٹراننینگ پروگرام کاعنوان ۔۔۔15th FCA,GADP & e-Gram Sawraj ھے۔اس تین روزہ ٹراننینگ پروگرام میں ضلع پلوامہ سے آئے ہوئے 35 سیکرٹری پنچایت تربیت حاصل کریں گے۔پرنسپل ٹراننینگ انسٹی ٹیوٹ عرفان منظور اور منیجر مجید مسرور نے ڈاریکٹر صاحب کوگلدستہ پیش کیا۔منیجر آر ای ٹی سی کشمیر مجید مسرور نے معزز مہمانوں کااستقبال کیا۔۔۔پرنسپل عرفان منظورصاحب نےآر ای ٹی سی کشمیر کا خاکہ پیش کرتےہوئے ڈاریکٹرصاحب اور حاظرین کوآگاہ کیا کہ آر ای ٹی سی کشمیرنے آج تک کتنے لوگوں کوٹراننینگ دی۔۔اور کیا کیا کارنامے کئے ان کی ؤضاحت اپنی تقریر میں بیان کی۔ عبدالحمیدبٹ سکرٹری پنچایت نے ملازمین کی ترجمانی کرتےہوئے ملازموں کےمسائل ڈاریکٹر صاحب کےسامنے رکھے۔ڈاریکٹر صاحب نے اپنی تقریرمیں ٹراننینگ کی پوری طرح سے وضاحت کی اورملازمین محکمہ رورل ڈیولمینٹ سے پر زور الفاظ میں کہا کہ وہ ٹرائنینگ پروگراموں میں برابرحصہ لیتے رہیں گے۔اورٹرائنینگ میں سیکھائے گئے باتوں کو دل لگاکر پوری طور سے سمجھ پائیں۔ کہ اب ملازمین کوکسطرح سےکام کو آگے بڑاناہے۔اب جبکہ کمپیوٹر کا زمانہ ہے ملازمین سےکہا کہ ہمیں لوگوں سےجڑ کےرہنا ہےاورانکے جو امیدیں محکمہ سےوابستہ ہیں انہیں خوشدلی سے پایہ تکمیل تک پہچاننا ہے۔ کیونکہ یہ ہماری زمہ داری ھے۔ انہوں نے آر ای ٹی سی کشمیرکی کارکردگی پر اطمینان کااظہار کیا۔پرنسل عرفان منظوراور منیجر مجید مسرور کی کارکردگی کی سراہنا کی۔فیکلٹی سر اشفاق احمدملک کاحوصلہ بڑھایا اورعبدالحمید بٹ نےجومسائل ملازموں کی طرف سے پیش کئےانہیں مثبت جواب دیکر خوش کیا۔بعد میں وہاں پرتعمیراتی کاموں کابھی جائزہ لیا اور آر ای ٹی سی کشمیرکےملازمین کاتہہ دل سےشکریہ اداکیا۔آخر پر پرنسپل آر ای ٹی سی کشمیر نےجناب ڈاریکٹر صاحب،پلوامہ سے آئے ہوئے پنچایت سیکٹریوں اور اپنے سارے اسٹاف کاشکریہ اداکیا