سرنکوٹ/23ستمبر/این،ایس،آر
بلاک لسانہ کہ ہائی سکنڈری اسکول لسانہ سے جامع مسجد مارکیٹ تک پیدل مارچ کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈی ڈی سی لسانہ رخسانہ کوہلی ، پرنسپل ہائی سکنڈری اسکول لسانہ سمیت پورے سٹاف نےشرکت کی۔ نہرو یہووا کندر سے شفیق صاحب چیرمین ہمدرد ہومن ویلفیئر کے عباس ملک ڈی ڈی سی لسانہ رخسانہ کوہلی تقریب کی مہمان خصوصی تھیں جنہوں نے اسکول کا دورہ کیا اور اسکول کے بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کے حوالے سے مطالبات سنے انہوں نے سٹاف کو یقین دلایا کہ میں آپ کے مطالبات کو مختصر وقت میں پورا کروں گی۔ انہوں نے عملے کے ادارہ جاتی کاموں کو بھی سراہا اور مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے کی حوصلہ افزائی کی ڈی ڈی سی رخسانہ کوہلی نے یہ بھی کہا کہ علم ایک روشنی ہے اؤر ہمیں روشنی کی طرف جانا ہے تبھی ہم اپنے دیش کو آگے لیجا سکیں گے ۔