The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

انگریزی روزنامہ دی مرر آف کشمیر کے مدیر اعلیٰ انجینر غلام حسن کلو کی اہلیہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئی

روزنامہ نیو سٹیٹ رپورٹر کے مرکزی دفتر پر ہوا انکی وفات پر تعزیتی اجلاس منعقد

0

سرینگر/ 25جون/ این ایس آر

جموں کشمیر کے سینئر صحافی و انگریزی اخبار روزنامہ دی مرر آف کشمیر کے چیف ایڑیٹر محترم انجینر غلام حسن کُلو کی اہلیہ آج مختصر علالت کے بعد اس دُنیا فانی سے انتقال کرگئی۔ اُن کے انتقال پر ادارہ روزنامہ نیو سٹیٹ رپورٹر کے ھیڈ آفس واقع ٹینگہ پورہ سرینگر پر ایک تعزیتی اجلاس منعقد ھوا جس میں ادراے سے وابستہ سبھی سٹاف ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت ادارے کے سربراہ و سینئر صحافی شاہد رشید نے کی۔اجلاس میں محترم غلام حسن کلو صاحب کی شریک حیات کے انتقال پر کلو صاحب اور سوگوار کنبہ کے دیگر افراد خانہ کے علاوہ کشمیر میڈیا گلڈ کے سربراہ و ایڑیٹر ہفت روزہ انگریزی اخبار کشمیر کنواس محترم میر ایجاز احمد صاحب کے ساتھ گریٹر کشمیر کے ایڈیٹر محترم فیاض احمد کلو صاحب ، محترم ڈاکٹر فاروق احمد کلو صاحب اور کلو خاندان کے دیگر معزز افراد کے ساتھ بھی تعزیت کا اظہار کیا گیا۔
تعزیتی اجلاس میں مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے اللہ سے دعا کی گئی ۔ الله تعالٰی مرحومہ کو جنت اُلفردوس میں جگہ عطا کرے اور اُن کے شوہر محترم انجینر غلام حسن کلو صاحب و دیگر اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.