ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام نے یوس مرگ کا کیا دورہ ، لوگوں کو درپیش مسائل کا لیاجائزہ
عوام نے ڈی سی کو اپنے مسائل سے کیا آگاہ، موصوف نے جائز مطالبات کو حل کرنے کی کرائی یقین دھانی
بڈگام/4 ستمبر/ریاض بڈھانہ
ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام سید فخرالدین حامد نے آج تحصیلدار چرار شریف نثار احمد اعوان کے ہمراہ یوس مرگ کا دورہ کیا اور یوس مرگ میں واقع آر ڈی ڈی ہٹ میں لوگوں سے ملاقات کی، اس دوران وہاں چلن چونٹی نارڈ، گوگجی پتھری، لیڈن اور دیگر ملحقہ علاقوں کے لوگ موجود تھے۔ آغاز میں ماسٹر مشتاق احمد کالس نے ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام کے سامنے ایک سپاس نامہ پیش کیا جس میں گھوڑے بانوں کے لیے یوس مرگ سے دودھ گنگا تک کا راستہ، مویشوں کے ڈاکٹروں کی دستیابی، کوٹھوں کی مرمت وغیرہ شامل ھے، موصوف کو تاجروں نے مواصلاتی نظام نہ ھونے کو حوالے سے بھی آگاہ کیا اُنہوں نے تمام جائز مطالبات کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ، بعد میں ڈی سی نے ان کوٹھوں کا بھی معائنہ کیا جہاں گرمیوں میں گوگجی پتھری کے لوگ رہتے ہیں۔