لمبر بونیار اوڑی کی سڑک خستہ حال لوگ پریشان، ضلع انتظامیہ خاموش تماشائی
علاقےکےعوام لفٹننٹ گورنر انتظامیہ سے اس ضمن میں مداخلت کی کررہے ہیں مانگ
اوڑی /30 ستمبر/ فرہان لون
ضلع بارہمولہ کے علاقہ اوڑی لمبر بابا گیل بونیار کی سڑک کافی خستہ حال ھے جس کے سبب مقامی لوگوں کی مشکلات میں کافی حد تک اضافہ ھوا ھے مقامی لوگوں کے مطابق کئی بار انتظامیہ کی نوٹس میں سڑک کی خستہ حالی کو لانے کے باوجود بھی انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی اس سڑک کی خستہ حالی کے سبب نہ صرف عام لوگوں بلکی مریضوں اور طلبہ کو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رھا ھے لوگوں کا کہنا ھے کہ ہم پیچھلے کئی سالوں سے سفر کر رھے ہیں اور سڑک خستہ ھونے کے سبب ڈرائیور حضرات بھی ہم سے اضافی کرایہ وصول کر رھے ہیں جس کا اثر غریب لوگوں کی جیب پر پڑ رھا ھے اور اس سڑک پر ٹرانسپورٹ بھی سڑک کی خستہ حالی کے سبب بہت کم چلتے ہیں اور منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طی ھوتا ھے مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر بارہمولہ سے مطالبہ کیا ھے کہ وہ سڑک کی مرمت کرنے کے احکامات صادر کریں تاکہ ہمارے مشکلات میں مزید اضافہ نہ ھو.