The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

معروف سماجی وسیاسی کارکن انجینئر شوکت غیور اندارابی قومی کمیشن برائے اقلیتی امور کے ایگزیکٹیو ممبر نامزد

0

سری نگر/ یکم فروری/ این ایس آر

بی جے پی جموں و کشمیر کے سینئر لیڈر اور پارٹی کی ورکنگ کمیٹی کے رکن انجینئر سید شوکت غیور اندرابی کو قومی اقلیتی کمیشن کا ایگزیکٹو ممبر مقرر کیا گیا ہے۔
ایک حکم نامے کے مطابق انجینر سید شوکت غیور اندرابی کو
قومی سطح پر جموں و کشمیر یو ٹی کی نمائندگی کرنے کیلئے نیشنل مینارٹیز کمیشن کا ممبر نامزد کیا گیا ہے۔
مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تعلق رکھنے والے پینل کے ممبران ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی اقلیتوں کو درپیش مختلف مسائل کے بارے میں مشاورتی کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ان مسائل کے حل کے لئے ممکنہ تجاویز بھی کمیشن کے سامنے رکھتے ہیں۔

شوکت غیور اندرابی ایک سیول انجینئر ہونے کے ساتھ ساتھ معروف سماجی کارکن اور ایک سنجیدہ سیاسی لیڈر بھی ہیں۔ انجینئر غیور اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ کے لئے ایگزیکٹو کونسل کے رکن کے طور پر تین سال تک خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کی محنت، لگن اور دیانت داری کی وجہ سے انہیں سماج میں بہت عزت اور احترام حاصل ہے۔
بی جے پی نے حال ہی میں انہیں جموں و کشمیر کے لئے ورکنگ کمیٹی کے ایگزیکٹیو ممبر کے طور پر بھی نامزد کیا ہے۔
انجینئر شوکت غیور معروف سماجی تنطیم "غیور فاؤنڈیشن” کے چیئرمین بھی ہیں جوکہ سماجی انصاف، فن ثقافت ، ادب کے فروغ کے ساتھ ساتھ معاشرے کے غریب، پسے ہوئے اور نظر انداز طبقات کی بہتری کے لئے انتھک کام کر رہے ہیں۔

انہیں اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کے لئے نمایاں سماجی خدمات انجام دینے کے لئے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.