53 راشٹریہ رائفلز نے ناگام چاڈورہ کے 36 بچوں کیلئے جیک لائی رجمنٹل سینٹر سرینگر کے دورے کا کیا اہتمام
یہ دورہ اگنی ویر آؤٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا تھا منعقد
چاڈورہ/ 28 اپریل/آھنگر رفیق
ضلع بڈگام کے تحصیل چاڈورہ کے ناگام بلاک سے وابستہ 36 بچوں نےاگنی ویر آؤٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر 53 راشٹریہ رائفلز کی طرف سے 26 اپریل 2023 کو سری نگر میں JAKLI رجمنٹل سینٹر کا ایک حوصلہ افزا دورہ کیا، جس کا مقصد اس علاقے کے بچوں کو اگنی ویر بھرتی کے لیے ترغیب دینا تھا۔ بڈگام ضلع کی چاڈورہ تحصیل ناگام میں 15 سے 17 سال کی عمر کے 36 بچوں اور مقامی اسکولوں کے تین اساتذہ نے رضاکارانہ طور پر اس دورے میں حصہ لیا۔
طلباء کا یہ دورہ نہایت ہی کامیاب رہا کیونکہ مقامی نوجوانوں نے مارشل آرٹس کی نمائش، فوجیوں کے ساتھ بات چیت، اور رجمنٹ فلم کی نمائش سمیت متعدد سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔ دورے کے دوران بچوں کو ٹریننگ ایریا، رجمنٹ میوزیم، اور سرو دھرم اسٹال دیکھنے کا موقع بھی ملا۔ انہوں نے لنچ اور ریفریشمنٹ کا بھی لطف اٹھایا۔
یہ طلباء کے لیے بھی ایک منفرد اور پہلی بار تجربہ تھا، جو اس دورے کے بارے میں بظاہر پرجوش تھے۔ اس دورے سے طلباء کو ایک سپاہی کی تربیت سے آشنا ہونے میں مدد ملی۔ آخر میں، تمام طلباء نے اس طرح کے روشن خیال دورے کے انعقاد کے لیے 53 راشٹریہ رائفلز بٹالین کی کوششوں کی تعریف کی۔