The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

پکھر پورہ میں سومو سٹینڈ کو کسی اور مقام پر منتقل کرنا وقت کی اہم ضرورت

*دکان کی نا جائز توسیع پر وقف کی پراسرار خاموشی قابلِ تشویش*

0

بڈگام/یکم اگست/ریاض بڈھانہ

پکھرپورہ جو تاریخی اعتبار سے اپنا ایک منفرد مقام رکھتا ہے اور یہاں سید عالی بلخی ؒ کی زیارت شریف ہے، یہ مسلمانوں کی ایک مقبول زیارت گاہ ہے، یہ مقدس مقام کئی صدیاں قبل تعمیر کیا گیا ایک تاریخی ورثہ بھی ہے۔
سالانہ عرس (برسی) کے دوران زیارت پر عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہوتی ہے پکھر پورہ اپنے احاطے میں نایاب درختوں کے ساتھ ایک انوکھی تصویر دکھاتا ہے جو کشمیر میں کہیں نہیں ملتا
تاہم مین بازار میں اکثر جگہ کی کمی ہوتی ہے جس کی وجہ سے زائرین کو مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے حالانکہ عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ سومو اڈے کو یہاں سے کسی دوسری جگہ منتقل کیا جائے تاکہ لوگ چل پھر سکیں اور آمد و رفت میں کوئی پریشانی نہ ہو، مقامی لوگوں اور زائرین کے مطابق حال ہی میں درخشاں اندرابی صاحبہ نے یہی پر ڈرائیوروں کیلت ریسٹنگ روم کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا اور یہاں پہلے ہی جگہ کی قلت ہے اور ایک پہلے سے موجود دکان کو گرا کر دوبارہ تعمیر کیا جا رہا ہے، جس پر ڈرائیوروں کے آرام کیلے کمرہ تعمیر کرنا ہے اور بدقسمتی سے یہاں دکان بنانے کے لیے پہلے سے زیادہ جگہ بھی لی جا رہی ہے اور دکان کی نا جائز توسیع پر وقف کی پراسرار خاموشی قابلِ تشویش بھی ہے
حالانکہ اڈے کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا دیرینہ مطالبہ کیا جا رہا تھا، لیکن اس کے بجائے تعمیر کو بڑھایا جا رہا ہے، جس سے عام لوگ پریشان ہیں اور یہاں آنے والے زائرین کیلے بھی پریشانی کا باعث بن رہا ہیں لہزا وقت کی ضرورت ہے کہ یہاں تعمیر نو کے بجائے سومو اڈے کو کسی دوسرے مقام پر منتقل کیا جائے جہاں ان ڈرائیور حضرات کو بھی آسانی ہو اور مین بازار میں ٹریفک کے دباو کو بھی کم کیا جاسکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.