The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

کشتواڑ میں مزارات کی خوبصورتی کیلئے 2.15 کروڑ روپے واگزار

جے پی مسلم اقلیتی مورچہ کشتواڑ نے پرڈاکٹر درخشاں اندرابی، سنیل شرما اور شگن پریہار کا شکریہ کیا ادا

0

کشتواڑ/26 دسمبر/بٹ اظہر

بھارتیہ جنتا پارٹی مسلم اقلیتی مورچہ ضلع کشتواڑ کی قیادت نے بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری اور ممبر قانون ساز اسمبلی پاڈر حلقہ سنیل شرما، وقف جموں و کشمیر کے ریاستی چیئرپرسن ڈاکٹر درکشا اندرابی اور ممبر قانون ساز اسمبلی کشتواڑ حلقہ شگن پریہار کا شکریہ ادا کیا ہے۔ شاہ فرید الدین بغدادی R.A اور شاہ اسرار الدین ولی R.A کی زیارت گاہ کی دوبارہ سے مرمت کا کام شروع کرنے کی بھی بات کہی گئی، بی جے پی مسلم اقلیتی مورچہ کشتواڑ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی قیادت کی کوششوں کو ضلع کے کونے کونے میں سراہا جا رہا ہے، لوگوں اور مختلف سماجی تنظیموں نے بھی رقم جاری کرنے پر شکریہ ادا کیا، اس موقع پر منصور مٹو صاحب ضلع صدر بی جے پی اقلیتی مورچہ کشتواڑ ایر سمیر احمد ضلع سکریٹری بی جے پی اقلیتی مورچہ کشتواڑ شاکر گری ریاستی سکریٹری بی جے پی جے کے یو ٹی ڈی ڈی فاروق ترجمان بی جے پی کشتواڑ خالد زرگر او بی سی بی جے پی لیڈر کشتواڑ ارشد نجار سینئر بی جے پی لیڈر کشتواڑ عراف لون حسین لون نائب صدر بی جے پی مینارٹی مورچہ آصف مسعود ڈار نائب صدر بی جے پی مینارٹی مورچہ کشتواڑ نے میڈیا پرسن کو بھی اس موقع پر بریفنگ دی۔ حوالے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.