The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

معروف صحافی وادیب مرحوم مقبول ویرے کی پانچویں برسی کے موقعہ پر اننتناگ میں تقریب کا انعقاد

جنوبی کشمیر کے مہشور و معروف شعراء، ادباء اور صحافی برادری نے مرحوم دوست کو عقیدت کے پھول کئے نچھاور

0

اننتناگ/26 دسمبر/فاروق شہمیری

مہشور شاعر نامور ادیب اور صحافت کی دنیا کا شہنشاہ مقبول ویرے کی پانچویں برسی پر وادی گلپوش کی معروف ادبی تنظیم مراز مرکز ادب اننتناگ کے صدر بشر کلیم ایوان صدارت کی کرسی کا شرف حاصل ہوا نے اپنی تقریر میں مرحوم کو جنوبی کشمیر کی تاریخ میں انکے ادبی خدمت کو سنہری حروف سے لکھا جائے گا انہوں نے مزید بتایا کہ مقبول ویرے خود ایک ادبی انجام تھا انہوں نے اس تقریب میں علان کیا کہ ہم نوآموز قلمکاروں شاعروں کو مقبول ویرے اور صوفی بزرگ شاعر محمد منور خادم رح ایوارڈ سے مارچ کے مہینہ میں ناموں کا علاج کرکے ایوارڈ سے نوازا ے گے ان کلمات کے ساتھ انہوں نے اپنی تقریر ختم کی مراز مرکز ادب کے جنرل سیکرٹری جناب مظفر غزال بھی اس تقریب میں شامل تھے مرحوم مقبول ویرے کی برسی پر گلپوش وادی کے نامور مہشور و معروف شعراء ادبا اور صحافی حضرات نے اپنی اپنی تقاریر میں مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک ماہر قلمکار نامور شاعر اور صحافت کے فرائض بہت خوبی سے انجام دے تھے مرحوم ایک غریب پرور ،پرخلوص شریف النفس اوراچھےانسان تھے انہوں نے مزید بتایا کہ مرحوم کی صحافتی و ادبی خدمات کو ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ و جاوید رہےگے اس تقریب میں جن شعراء و ادبا اور صحافی حضرات نے شرکت کی انکے اسم گرامی ہے پروگرام کی نظامت جناب ظفر فاروق صلاتی نے بخوبی انجام دی ایوانِ صدارت میں تشریف فرما حضرات میں سے جاب راجہ یوسف ، جناب بشیر انرابی ، جناب عطا محمد میر ، صحافی جناب تصدق رشید ، جناب ایس طارق جناب گلزار گنائی جناب شاہ اشرت، جناب روف ڈار ، اور دیگر مقامی فنکار برادری بھی اس تقریب میں شامل تھیں، اس تقریب میں عاشق ویرے جو مرحوم کا برادر اصغر ہے نے اس تقریب میں آئے مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا اور سب زیعزت حضرات شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس تقریب میں شرکت کی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.