کریری/20 فروری/عاشق تلگامی
سب ڈویژنل پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او) کریری، جاوید احمد نے گورنمنٹ ڈگری کالج (جی ڈی سی) تھنڈم کریری میں ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا، جس کا مقصد طلبہ اور فیکلٹی کو نئے فوجداری قوانین میں ہونے والی ترامیم سے آگاہ کرنا تھا۔
پروگرام کے دوران ایس ڈی پی او جاوید احمد نے نئے قانونی اصلاحات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور ان کے نفاذ، انصاف کی فراہمی اور عوامی تحفظ پر پڑنے والے اثرات پر گفتگو کی۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ قانونی معلومات سے خود کو باخبر رکھیں اور ایک قانون پسند معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔
کالج انتظامیہ اور طلبہ نے پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ ایسے آگاہی پروگرام نوجوانوں میں قانونی شعور بیدار کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
پروگرام کے اختتام پر ایک سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد کیا گیا، جس میں شرکاء نے نئے قوانین سے متعلق مختلف سوالات کیے، جن کے جوابات ایس ڈی پی او نے تفصیل سے دیے۔
اس طرح کے اقدامات پولیس اور عوام کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں اور قانونی آگاہی کے فروغ کے ساتھ ساتھ جرائم کی روک تھام میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔