پٹن/ 10 مارچ/عاشق تلگامی
اندرگام کے مخدوم محلہ میں گزشتہ ایک ہفتے سے بجلی کی عدم دستیابی نے مکینوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق محلہ کا بجلی ٹرانسفارمر خراب ہو چکا ہے،جو اس وقت محکمہ کے پاس مرمت کے لیے ہے جو ابھی تک ٹھیک نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے عوام سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔
مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ بارہا محکمہ بجلی کو اس مسئلے سے آگاہ کیا گیا، مگر اب تک ٹرانسفارمر کی مرمت یا نیا ٹرانسفارمر فراہم کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔ اس صورتحال کے باعث نہ صرف گھریلو صارفین بلکہ طلبہ اور کاروباری افراد بھی متاثر ہو رہے ہیں۔
مقامی لوگوں نے انتظامیہ اور محکمہ بجلی سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد ٹرانسفارمر کی مرمت یا نیا ٹرانسفارمر فراہم کیا جائے تاکہ انہیں مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ بصورت دیگر عوام احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔