The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

گلیکسی فاونڈیشن اسکول ترال میں اساتذہ اور والدین کی اہم میٹنگ منعقد.

0

. شبیر بٹ/ ترال۔

۔ جنوبی کشمیر کے معروف تعلیمی ادارے گلیکسی فاونڈیشن اسکول ترال میں اتوار کو والدین اور اساتذہ کے درمیان ایک اہم میٹنگ کا اہتمام کیا گیا میٹنگ کی شروعات خالد بشیر نے تلاوت کلام الہی سے کی جس کے بعد ادارے کے چیرمین ناصر علی نے ادارے کے تعلیمی نظام، اور دیگر معاملات کو لیکر اپنی بات والدین کے سامنے رکھی اس موقع پر اسٹیزن کونسل ترال کے سربراہ فاروق ترالی کے علاوہ مختلف طبقہ ہاے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے فاروق ترالی نے اپنے خطاب میں اسکول ھذا کے نصابی عمل اور دیگر معاملات کو نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں تعلیمی میدان میں اس قسم کے اداروں کی ضرورت ہے۔ اپنے خطاب میں ناصر علی نے بتایا کہ گلیکسی فاونڈیشن اسکول ایک نیے کانسپٹ کے ساتھ میدان میں آگیا ہے جہاں جدید تعلیم کےساتھ ساتھ بچوں کی اختراعی صلاحیت کو نکھارنا ترجیحات میں شامل ہیں۔ اس موقع پر کئ والدین نے بھی اپنی اپنی تجاویز سامنے رکھی۔ جبکہ حاضرین کے لیے افطاری پیکٹ بھی تقسیم کیے گیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.