The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

سرینگر کے بعد وومید رنگ منچ کی جموں میں بھی دھوم

کشمیری ڈرامہ "للیشوری" کی ابھینو تھیٹر میں ہوئی خوب پزیرائی

0

سرینگر/ 22 مارچ/ شافیہ گلفام

سرینگر کے بعد جموں کے ابھینو تھیٹر میں وومید رنگمنچ نے نارتھ زون کلچرل سینٹر ‘NZCC’ چندی گڑھ کے تعاون سے کشمیری ڈرامہ "للیشوری” پیش کرکے دھوم مچادی اور حاضرین نے ڈرامے کو خوب سراہا۔اس بیچ جموں کا ابھینو تھیٹر ڈرامہ شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور کہیں پر تل دھرنے کی جگہ موجود نہیں تھی۔بال کشن سنیاسی کے لکھے اس ڈرامے کو روہت بھٹ کی ڈیزائننگ اور ہدایتکاری میں سمن پنڈتا اور ارون تکو کی بہترین اداکاری نے 14ویں صدی کی صوفی شاعرہ لل دید کی روحانی اور فکری جدوجہد کی یاد تازہ کردی۔ڈرامہ کے تخلیقی پہلو کو مزید نکھار نے میں راجیش کھر کی موسیقی، رمیش مراٹھا کی نریشن،ویر جی سمبلی کا سیٹ ڈیزائن، شازی خان کی لائیٹنگ اور بھارتی کول کی ڈریس ڈیزائننگ نے اس ڈرامے کو مزید دلکش بنایا جبکہ شازیہ بشیر اور پلوی کول کی سریلی آوازوں نے اس ڈرامے میں جزباتی گہرائی پیدا کی اور پی این کول سائل کے نغموں اور سوربھ زاڈو کی دھنوں سے سامعین پر سحرطاری چھاگئیی۔ڈرامہ کے پسمنظر میں جن دیگر اداکاروں نے کام کیا ان میں شمی دھمیر،ہیرا منی سنگھ، سشما کماری،کمکھشیہ ڈوگرہ،عرفانہ بانو، شیشنک سنگھ راجپوت،جتندر جوتشی،سنی منجو، راہل پنڈتا،ونے پنڈتا،ہیمانگنی موزا،بھاؤنا پنڈتا،راکیش تکو، جنگ بہادر خان،انل کلوترا،توشار،دیا پریہار اور گلفام بارجی قابل ذکر ہیں۔اس موقع پر وومید رنگمنچ کے بانی کار راکیش بھٹ نے سامعین اور NZCC کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وومید کی مستقبل کی منفرد پیشکشوں کا عندیہ دیا جو کشمیری ثقافتی ورثے کو زندہ رکھنے کی کاوشوں کا حصہ ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.