شبِ قدر کی بابرکت رات پر جی ایم شاہین کی جانب سے مبارکباد اور دعائیں
شبِ قدر کی بابرکت رات پر جی ایم شاہین کی جانب سے مبارکباد اور دعائیں
شبِ قدر رحمتوں کی رات، اللہ تعالی سے مغفرت طلب کریں/جی ایم شاہین
سرینگر/ 27 مارچ/عاشق تلگامی
جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) جموں و کشمیر کے صدر جی ایم شاہین نے شبِ قدر کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے دعا کی۔ شبِ قدر، جو کہ اسلامی تاریخ کی سب سے بابرکت راتوں میں شمار ہوتی ہے، وہ رات ہے جس میں قرآن کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پر نازل کیا گیا۔
اس موقع پر، جی ایم شاہین نے عوام کو عبادت، تلاوتِ قرآن اور استغفار میں مشغول رہنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ رات اللہ کی رحمتیں سمیٹنے اور گناہوں سے مغفرت حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے، کیونکہ شبِ قدر کی عبادت ہزار مہینوں کی عبادت سے بہتر قرار دی گئی ہے۔
جی ایم شاہین کی جانب سے عوام کے لیے دعاؤں اور شبِ قدر کی مبارکباد کا پیغام ان کی عوام دوستی اور سماجی ہم آہنگی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام انسانیت پر اپنی رحمت نازل کرے، ملک و ملت کو امن اور خوشحالی عطا فرمائے اور ہر ایک کی دعاؤں کو قبول فرمائے۔