نامور شاعر و ادیب بشیر الحق صاحب کا انتقال پرملال
انجمن فروغ اردو جموں کی طرف سے مرحوم کے حق میں دعائیہ مجلس کا اہتمام
سرینگر/20 اپریل/این ایس آر
انجمن فروغ اردو جموں نے آج کشمیری اور اردو کے نامور شاعر ادیب اور موسیقار بشیر الحق صاحب کے انتقال پر ایک خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا جس میں مرحوم کی مغفرت کی دعائیں کی گییں اور ان کی شخصیت کے اہم پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا اور تمام اراکین نے ان کے ساتھ گزارے ہوئے اپنے لمحات کو یاد کیا مرحوم بشیر الحق صاحب ایک رفیق اور شفیق انسان تھے جنہوں نے نہ صرف ادب کی خدمت کی بلکہ انسانیت کے لیے بھی بیشبہا کام کیے سبھی نے ان کے ایصال ثواب کے لئے دعائیں کیں ۔جن میں انجمن کے سرپرست اعلٰی محمد امین بانہالی ، اسلم قریشی ،ورشید کاظمی ، معصوم کشتواڑی ، اشوک شرما پارس ، چمن سگوچ، ممتازہ بٹ ، ازیر بھدرواہی اور فوزیہ مغل ضیاء نے شرکت کی اور اپنے تییں خراج عقیدت پیش کیا اور علی شیدا کشمیر اور اسیر کشتواڑی صاحب کے بھیجے ہوئے تعزیتی پیغامات بھی پڑھے گیے
تبصرے بند ہیں.