نئی دہلی/ 2جون/(یو این آئی)
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کورونا ٹیکے کی شدید قلت پر مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ کورونا سے مرنے والوں کی صحیح تعداد نہیں بتا رہی ہے۔
مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ہندستانی حکومت کورونا سے ہونے والی اموات کے اصل اعدادو شمار کو چھپار ہی ہے۔
اس سے پہلے انہوں نے ٹیکہ کی کمی پر حکومت کو نشانہ بنایا اور کہا کہ کورونا وبا کے خلاف سب سے مضبوط سیکورٹی شیلڈ صرف ویکسین ہے۔