ہندوستان اورچین مسائل کے حل کا راستہ خود تلاش کریں گے/ صدر پوتن
غیر علاقائی طاقتوں کو ھند چین معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے
ماسکو/ 5 جون/ (یو این آئی)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ چین اورہندوستان اپنے درمیان معاملات حل کرنے کا راستہ تلاش کریں گے اور غیر علاقائی طاقتوں کو اس میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔
مسٹر پوتن نے جمعہ کے روز سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم (ایس پی آئی ای ایف) میں بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے سربراہوں کے ساتھ میٹنگ کےدوران کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور چینی صدر شی جنپنگ بہت ذمہ دار لوگ ہیں اور ایک دوسرے سے ذاتی طور پراحترام کے ساتھ برتاؤ کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا ’’مجھے لگتا ہے کہ وہ ان مسائل اور معاملات کو حل کرنے کے راستے تلاش کر لیں گے ۔