The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

پونچھ میں نوجوان دریا میں نہانے کے دوران غرق آب

مقامی لوگوں نے کی درنگلی نالہ سے ڈوبے ہوئے نوجوان کی لاش برامد

0

پونچھ/ 6جون/ توصیف رضا گنائی
ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی میں آج ایک نوجوان پونچھ ہیڈکواٹر سے 5 کلومیٹر کی دوری پر درنگلی نالہ میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد شکیل ، عمر قریب 31 سال ، ولد غلام محمد ساکنہ گاؤں سوجیاں تحصیل منڈی کے نام سے ہوئی ۔ معلومات و تفصیلات کے مطابق ، وہ درنگلی نالہ دریا میں نہا رہا تھا اور ڈوب گیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ پونچھ کی پولیس پارٹی موقع پر پہنچی اور کچھ مقامی لوگوں کی مدد سے لاش کو باہر نکالا گیا۔ جسے بعد ازاں پوسٹمارٹم اور دیگر قانونی مراسموں کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.