ڈی سی پونچھ نے سرنکوٹ میں مفت میڈیکل کیمپ کا کیا افتتاح
پی ایچ سی مہروٹ_ میں کوویڈ اور صحت سے متعلق دیگر شعبوں کا لیا جائزہ
پونچھ/ 6جون/توصیف رضا گنائی
ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندرجیت نے آج پی ایچ سی ہاڑی مہروٹ (پنچایت ہاڑی لوئر بائیں) سورنکوٹ پونچھ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ونود کمار بھی اس دورے میں ساتھ تھے۔
مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد جی آر بی میموریل ٹرسٹ نے سی این آئی نیوز اور ہمارا سماج اخبار کے اشتراک سے کیا گیا۔ کیمپ کے دوران قریب 200 افراد کی اسکریننگ کی گئی اور ان میں ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔جی آر بی میموریل ٹرسٹ کے چیئرمین اشتیاق بیگ اور ایڈیٹر ان چیف سی این آئی نیوز بلال بازاز اور بیورو چیف سی این آئی پونچھ ، سرپنچ سکندر نورانی نے تعاون کرنے پر ضلعی انتظامیہ ، سب ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کے تمام افسران کا شکریہ ادا کیا۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے پی ایچ سی مہروٹ میں کوویڈ کیئر اور صحت سے وابستہ دیگر شعبوں
کی سہولیات کا معائنہ کیا اور محکمہ صحت سے وابستہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع میں وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کے لئے کوویڈ-19 سے متعلق ضروری ایس او پیز کی مناسبت پیروی کو یقینی بنائیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ افسر سے پی ایچ سی میں قائم پانچ بیڈ ، تمام مطلوبہ سہولیات سمیت بنانے کو بھی کہا ، جس کی خریداری کے لئے فنڈز ضلع انتظامیہ فراہم کرے گی اور کہا کہ انتظامیہ آکسیجن کنسنٹیٹر بھی فراہم کرے گی۔ افتتاحی تقریب کے دوران ایڈیٹر ان چیف ، سی این آئی ، بلال بازاز ، چیئرمین جی آر بیگ ٹرسٹ ، اشتیاق بیگ ، سینئر ٹریڈ یونین لیڈر خالد محمود خان، قاضی پرویز سی این آئی ، انچارج سی این آئی پونچھ / راجوری ، جہانگیر خان ، سرپنچ اور سی این آئی بیورو چیف پونچھ ، سکندر نورانی ایڈیٹر سی این آئی ، بھٹ یاسر ، نائب تحصیلدار ہری مہرھوت ، اخطار عباس میر ، میڈیکل آفیسر محمد یوسف ، نمائندے سی این آئی ، طارق خان مہندر ، سی این آئی کیمرہ مین ، شفیت مغل ، سرپنچ اور دیگر پولیس افسران موجود تھے۔