دمشق/ 9 جون/ (اسپوتنک)
شامی فوج نے کہا ہے کہ اس نے اسرائیل کی جانب سے داغے گئے کچھ میزائلوں کو مارگرایا ہے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی صنعا نے یہ اطلاع دی ہے۔ صنعا نے بتایا کہ فضائی دفاعی نظام نے لبنان کی فضائی حدود کی سمت سے کئے گئے ایک میزائلی حملے کا جواب دیا ہے۔ شامی کی راجدھانی دمشق میں دھماکوں کی آواز سنی گئی۔
صنعا نے وزارت دفاع کے ایک بیان کے حوالے سے کہا ’’فضائی تحفظ کے ہمارے نظام نے حملہ ور میزایلوں کو روکا اور ان میں سے کچھ کو تبادہ کردیا‘‘۔