واشٹگٹن/ 9 جون/ (اسپوتنک)
امریکہ نے آئندہ اولمپکس کھیلوں سے قبل کورونا وائرس کے پیش نظر جاپان کے سفر پر عائد پابندیوں میں نرمی کی ہے۔
امریکہ کی وزارت خارجہ نے منگل کو اس سلسلے میں ایک نوٹس جاری کیا۔ نوٹس میں کہا گیا ’’امریکی شہری کووڈ۔ 19 کے سبب جاپان کے دورے پر دوبارہ سے غور کریں۔ امریکی شہریوں سے جاپان کے سفر کرنے سے قبل اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنے، مرض پر قابو پانے اور روک تھام مراکز کے انتباہ کے تئیں بیداری رہنے کے ساتھ ساتھ ساتھ بیمار لوگوں سے دور رہنے کی اپیل کی جاتی ہے‘‘۔
وزارت نے کہا ’’سی ڈی سی نے کووڈ۔ 196 کے پیش نظر جاپان کے سفر کے لئے سہ سطحی ہیلتھ نوٹس جاری کیا ہے جو ملک میں کورونا کی بڑی سطح کا اشارہ دیتا ہے‘‘۔
واضح رہے کہ امریکہ نے اس سے قبل 25 مئی کو نوٹس جاری کرکے اپنے مسافروں کے جاپان جانے پر روک لگادی تھی۔ جاپان کی راجدھانی ٹوکیو میں 23 جون سے اولمپک کا آغاز ہوگا۔