The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

ضلع ترقیاتی کمیشنر بڈگام کی ہدایت پر محکمہ صحت کے ملازمین متحرک

*گھر گھر جاکر لوگوں کو لگا رہے ہیں ویکسین*

0

بڈگام/ 5جولائی / ریاض بڈھانہ

ضلع انتظامیہ بڈگام 45 سال سے زیادہ عمر کے تمام لوگوں کو ویکسین کی پہلی خوراک فراہم کرنے کیلے گھر گھر جاکر لوگوں کو آگاہ کر رھے ھیں ضلع ترقیاتی کمیشنر بڈگام کی ہدایت پر اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ‘جہاں ہلیتھ سنٹر وہاں ویکسینیشن’ مہم شروع کی گئی ھے ۔ اگر چہ ویکسینیشن سینٹر میں بہت کم لوگ آرہے ہیں، تاھم ضلع بڈگام کے تحصیل چرارشریف کے کئی علاقوں میں محکمہ صحت کے ملازمین گھر گھر جاکر لوگوں کو ویکسین لگا رھے ہیں ۔ یہ ویکسین ضلع کے تمام علاقوں میں واقع ہلیتھ سنٹروں پر لگائی جارہی ھے اور ضلع میں شروع کی جانے والی اس مہم کے تحت، بی ایل او کی ٹیم اہل گھروں کو ویکسین لگانے کے لئے گھر گھر جاکر اس مہم کے بارے میں وضاحت بھی کر رھے ہیں اور یہ وقت کی ضرورت بھی ہے ہر ایک کو بڑے پیمانے پر ویکسین لگوانی چاہئے۔ یہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے ہم جموں کشمیر کو کورونا سے بچا سکتے ہیں۔ ھلیتھ سنٹر ناگہ بل میں تعنات ملازمین نے باقی ملازمین کے ھمراہ علاقے کی کئی بہکوں کا رخ کیا اور وہاں موجود لوگوں کو کرونا مخالف ٹیکے لگائے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.