سرینگر/24 مئی/ نیوز ڈیسک
حج 2021 کے لیے سعودی وزارت صحت نے 9 صفحات پر مشتمل ہدایات نامہ جاری کر دیا۔ عازمین کو ویکسی نیشن کارڈ کے ساتھ انفرادی طور پر وزارت کو ثبوت دینا ہوگا۔
ہدایت نامہ کے مطابق سعودی وزارت صحت کےتسلیم اور منظور شدہ ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے، ویکسین کی پہلی خوراک یکم شوال 1442 کو لی گئی ہو اور ویکسین کی دوسری خوراک سعودی عرب داخلے سے 14دن پہلےلینا ہو گی۔
غیرملکی زائرین کیلئےمملکت میں داخلے کے بعد 3 دن کا قرنطینہ لازمی ہوگا۔ تمام تر احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔
حج مقامات پر پہنچنے سے قبل دستاویزات بشمول میڈیکل سرٹیفکیٹ مکمل کرنے ہوں گے۔ ویکسین سند /دستاویز لازمی موجود ہو اور کورونا کیلئےاسکریننگ کرانی ہو گی۔ سوشل میڈیا، ٹورایجنسیوں کو ایس ایم ایس سے معلومات کی فراہمی جاری رہےگی۔
مخصوص پوائنٹس کا بندوبست کیا جائےگا، کمروں، ہوٹلوں میں ہجوم سےاجتناب، ہرحجاج کو کیٹرنگ کی انفرادی سہولت مہیا ہو گی۔
عازمین حج کو جراثیم سے پاک بیگ میں پیک کنکریاں مہیاکی جائیں گی، جمرات آنے جانے کا مخصوص شیڈول ہو گا،حجاج کی تعداد 50سے تجاوز نہ کرے۔
- اجتماعات کی روک تھام اورمعاشرتی دوری اولین ترجیح ہوگی، ریاض:حجاج کرام کی تعداد50 مربع میٹرکےخیموں میں 50 سے زائد نہیں ہوگی، ریاض:حفظان صحت کےاصولوں کےمطابق پیک کھانافراہم کیا جائے گا۔