کرناہ حلقہ انتخاب کی خستہ حال سڑکوں کو ہنگامی بنیادوں پر ٹھیک کیا جائے/ایڈوکیٹ سلیم میر
موبائل انٹرنیٹ کے ناقص نظام سے طلباء پریشان، کووڈ ایس او پیز لاگو کراتے وقت عوام کے ساتھ دوستانہ رویہ روا رکھا جائے
سرینگر/24 مئی/این ایس آر
جموں و کشمیر پیوپلز کانفرنس کے سینئر لیڈر ایڈوکیٹ محمد سلیم میر کرنائی نے پریس کے نام اپنے ایک بیان میں گورنر انتظامیہ سے حلقہ انتخاب کرناہ میں سڑکوں کی بری حالت کو ہنگامی بنیادوں پر ٹھیک کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ھے کہ کرناہ حلقہ انتخاب میں اکثر و بیشتر سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہہ ھے جس کی وجہ سے اس دور دراز اور اور اقتصادی طور پسماندہ علاقے کے عوام کو زبردست پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ھے۔ انہوں نے کہا ھے کہ نورگراہ، پراڈہ، پنجتاران، برنیمان، دھنی، سعد پورہ،اور حاجی ترہ جیسے علاقوں میں لوگوں کو سڑکوں کی خستہ حالت کی وجہ سے ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے میں زبردست دشواریاں اٹھانی پڑتی ہیں۔ مزید کرناہ میں موبائل مواصلاتی سسٹم بھی ٹھیک طرح سے کام نہیں کررھا ھے جس کی وجہ سے طلاب کو زبردست کوفت ہورہی ہیں۔ کیونکہ لاک ڈاؤن کے اس دور میں انٹرنیٹ نہیں تعلیم کا ایک واحد زریعہ ھے لہزا اس اھم معاملے کو اولین فہرست میں حل کرنے کی ضرورت ھے۔ پی سی رہنما نے مزید کہا ھے کہ کرونا لاک ڈاؤن پر جہاں سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ھے وہی انتظامیہ کو غریب اور مزدور طبقے کا خیال رکھنے کی بھی ضرورت ھے جوکہ دن کو کماتے اور رات کو کھاتے ہیں۔ ایڈوکیٹ سلیم نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کرونا پروٹوکول پر عمل کرواتے وقت لوگوں سے پیار ومحبت سے پیش آنے کی ضرورت ھے جس سے عوام اور انتظامیہ میں دوستانہ تعلقات قائم ہونگے اور ایس او پیز کو زمین پر عملانے میں بہت مدد ملے گی۔