The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

یپال میں پارلیمنٹ تحلیل، نومبر میں پارلیمانی انتخابات منعقد کرانے کا صدر جمہوریہ کااعلان

0

کاٹھمنڈو/ 24 مئی/ (یو این آئی)
نیپال کی صدرجمہوریہ ودیا دیوی بھنڈاری نے ہفتہ کے روز پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے اور 12 اور 19 نومبر کو وسط مدتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا۔
صدرجمہونیہ کے دفتر کی طرف سے آج جاری ہونے والے بیان کے مطابق صدر جمہوریہ کی طرف سے مقررہ میعاد ختم ہونے تک یعنی جمعہ کے روز تک نہ تو عبوری وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے اور نہ ہی حزب اختلاف کے لیڈر شیر بہادر دیوبا نے نئی حکومت بنانے کا دعویٰ کیا۔
حکومت بنانے کا دعوی پیش کرنے کی میعاد ختم ہونے کے بعد مسٹر اولی نے جمعہ کی آدھی رات کو اپنی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا اور پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کی سفارش کی۔
صدر کے بیان کے مطابق اس کے بعد آئین کے آرٹیکل 76 (7) کے تحت پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا گیا اور دوبارہ انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ دوسرا موقع ہے جب مسٹر کے پی شرما اولی کی سفارش پر صدر جمہوریہ محترمہ ودیا دیوی بھنڈاری نے پارلیمنٹ تحلیل کی ہے۔ اس سے قبل فروری 2021 میں نیپال کے سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کے فیصلے کو منسوخ کردیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.