مشتبہ جنگجوں نے دیوسر کولگام میں اپنی پارٹی کے بلاک صدر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا
حادثے کے فوراً بعد بی جی پی انچارج حلقہ نور آباد نے پارٹی سے استعفی دیا۔
کولگام/19اگست/شیخ ندیم
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دیوسر علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے جمعرات کی شام کو اپنی پارٹی کے بلاک صدر پر اندھا دھند گولیاں چلاکے شدید زخمی کردیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔
ذرایع نے بتایا کہ جے کے اے پی کے رہنما غلام حسن لون کو ان کی رہائش گاہ کے باہر گولی ماری گئی جس میں وہ شدید زخمی ہوئے جن کو فوراً علاج معالجہ کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں پہنچنے سے پہلے ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
دریں اثنا مشترکہ فورسز نے حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
اس حادثے کے ساتھ ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نور آباد کولگام حلقہ انچارج نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔حلقہ انچارج مبارک احمد بٹ نے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب سے ان کا بی جے پی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
"میں اس طرح پارٹی سے
استعفیٰ دیتا ہوں۔ میں لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ اگر مجھے ماضی میں ان کے اعمال نے تکلیف پہنچائی ہو تو مجھے معاف کر دیں۔ مبارک نے کہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے چھوٹے بچے ہیں ، مجھے مستقبل میں کسی بھی سیاسی جماعت خاص طور پر بی جے پی سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔