واشنگٹن/19 اگست/یو این آئی
امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ طالبان گروپ اچھی طرح جانتا ہے کہ اگر وہ کسی امریکی شہری یا امریکی فوج کو نشانہ بناتے ہیں تو امریکہ وہی کرے گا جس کا انہوں نے تصور نہیں کیاہوگا مسٹر بائیڈن نے اے بی سی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ، "طالبان اچھی طرح جانتے ہیں کہ اگر وہ کسی امریکی شہری یا فوج کو کوئی نقصان پہنچاتے ہیں تو ہم ان سے بھی بدترین سلوک کریں گے۔”