The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

نوجوان فنکار میر وجاہت نے اینجلس کلچرل اکادمی میں کی شمولیت اختیار

0

سرینگر/19 اگست/این ایس آر

میر وجاہت جو کہ واری سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان فنکار ہے نے اینجلس کلچرل اکادمی میں بحثیت ممبر کے شرکت کی۔ ان کی شمولیت اختیار کرنے کے موقعے پر اکادمی کے صدر طاریق احمد شیرا نے ان کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ میر وجاہت کی شرکت سے اکادمی کو اپنے امور سر انجام دینے میں مزید تقویت ملے گی۔ میر وجاہت کا کہنا تھا کہ وہ وادی میں کلچرل کے فروغ کیلئے ہمہ تن کام کرتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ میر وجاہت نے تین بالی وڈ ویب سیریز میں کام کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے متعدد سٹیج شوز میں بھی اپنا ہنر پیش کیا ہے۔ وجاہت کے والدین کا ماننا ہے کہ وہ ایک دن فلم انڈسٹری میں اپنا نام بناۓ گے اور جس کے لئے وہ خود بھی پر عزم ہیں۔ طاریق احمد شیرا نے ان کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.