اونتی پورہ/21 اگست/یو این آئی
کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا کہ سکیورٹی فورسز الرٹ ہیں اور مستقبل میں پیدا ہونے والے کسی بھی چیلنج کا پیشہ ورانہ طریقے سے مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔
انہوں نے یہ بات ہفتے کو یہاں فوج کی وکٹر فورس ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں کی جانب سے افغانستان پر طالبان کے قبضے اور اس کے کشمیر پر پڑنے والے اثرات سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی۔
آئی جی پی وجے کمار نے کہا: ‘طالبان کے معاملے پر مجاز اہلکار بات کر سکتے ہیں۔ میں جو بھی بات کروں گا وہ بحیثیت ایک پولیس افسر کروں گا۔ اگر یہاں کوئی دہشت گرد آتا ہے تو میرا کام اطلاعات جمع کر کے فوج کے ساتھ مل کر اسے ہلاک کرنا ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘آگے جو بھی چیلنج آئے گا ہم پیشہ ورانہ طریقے سے ہینڈل کریں گے۔ ہم لوگ الرٹ ہیں۔ ہم عوام سے بھی تعاون مانگتے ہیں کہ اگر اس طرح کا کوئی فرد آتا ہے تو وہ معلومات پولیس کے ساتھ شیئر کریں’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘اگر کوئی بڑا حادثہ ہوتا ہے تو سب سے زیادہ متاثر مقامی لوگ ہو جاتے ہیں۔ سیاح آنے سے ڈریں گے۔ مقامی لوگوں کی معیشت متاثر ہوگی۔ لہٰذا میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ اگر آپ کو اس طرح کی کوئی اطلاع ملتی ہے تو پولیس کے ساتھ شیئر کریں
تازہ ترین خبریں
- ریلائنس جیو 5 جی کی دوڑ میں سب سے آگے
- *Four Policemen Killed in Kathua Encounter, Two Militants Neutralized*
- Several Parts of kashmir Receive Fresh Snowfall
- امریکہ کے ساتھ ’کسی بھی قسم کی جنگ‘ کے لیے تیار ہیں/ چین
- Fight against Drug Menace 2000 FIRs Registered, 3200 Addicts Detained, 400 Smugglers Arrested/ IGP VK Birdi
- سوشل میڈیا پر بیہودہ مواد کو روکنے کے لیے موجودہ قوانین کو مزید سخت بنانے کی ضرورت ہے/اشونی ویشنو
- Supreme Court Condemns "Bulldozer Justice,” Restricts Executive from Property Demolitions*
- Dulat criticizes LG for calling meetings with bureaucrats amid elected Government
- Daily wagers, contractual employees to be regularized soon: Tanvir Sadiq
- *ایس ایس پی سرینگر کی عید میلادالنبی کے مقدس موقع پر عوام کو مبارکباد*