اونتی پورہ/21 اگست/این ایس آر
کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا کہ ہر ایک سیاسی کارکن کو سکیورٹی کور فراہم کرنا ممکن نہیں ہے۔
تاہم ان کے بقول اگر کسی سیاسی کارکن کو دھمکی ملتی ہے یا حساس علاقے میں رہتا ہے تو اس کی سکیورٹی کا جائزہ لے کر اس کو سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے۔
وجے کمار نے یہ باتیں ہفتے کو یہاں فوج کی وکٹر فورس ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہیں۔
اس موقع پر وکٹر فورس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ یا جی او سی میجر جنرل ریشم بالی بھی موجود تھے۔
آئی جی پی نے کہا: ‘سیاسی کارکن ملی ٹنسی کے آغاز یعنی 1989 سے جنگجوئوں کے نشانے پر رہے ہیں۔ گھر جانے والے پولیس اہلکار اور صحیح باتیں کرنے والے صحافی بھی ان کے سافٹ ٹارگٹ ہیں’۔
انہوں نے کہا: ‘زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ہم سکیورٹی کور فراہم کر چکے ہیں، لیکن سب کو فراہم کرنا ممکن نہیں ہے۔ اگر کسی کو دھمکی ملتی ہے یا حساس علاقے میں رہتا ہے تو اس کی سکیورٹی کا جائزہ لے کر اس کو سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘کولگام اور اننت ناگ میں پچھلے کچھ دنوں کے دوران چار سیاسی کارکن مارے گئے ہیں۔ ہم لوگوں کو بہت دکھ ہے۔ ہمیں سراغ مل گئے ہیں۔ ان ہلاکتوں میں ملوث افراد کو بہت جلد گرفتار کیا جائے گا یا وہ مسلح جھڑپوں کے دوران ہلاک کر دیے جائیں گے’۔
بتا دیں کہ جنوبی کشمیر میں سیاسی کارکنوں کی ‘ٹارگٹ کلنگز’ کے واقعات میں اچانک اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔
جنوبی کشمیر میں گزشتہ دس دنوں کے دوران کم از کم چار سیاسی کارکنوں کو ہلاک کیا گیا ہے جن میں سے تین کا تعلق بی جے پی جبکہ ایک کا تعلق اپنی پارٹی سے تھا۔
تازہ ترین خبریں
- ریلائنس جیو 5 جی کی دوڑ میں سب سے آگے
- *Four Policemen Killed in Kathua Encounter, Two Militants Neutralized*
- Several Parts of kashmir Receive Fresh Snowfall
- امریکہ کے ساتھ ’کسی بھی قسم کی جنگ‘ کے لیے تیار ہیں/ چین
- Fight against Drug Menace 2000 FIRs Registered, 3200 Addicts Detained, 400 Smugglers Arrested/ IGP VK Birdi
- سوشل میڈیا پر بیہودہ مواد کو روکنے کے لیے موجودہ قوانین کو مزید سخت بنانے کی ضرورت ہے/اشونی ویشنو
- Supreme Court Condemns "Bulldozer Justice,” Restricts Executive from Property Demolitions*
- Dulat criticizes LG for calling meetings with bureaucrats amid elected Government
- Daily wagers, contractual employees to be regularized soon: Tanvir Sadiq
- *ایس ایس پی سرینگر کی عید میلادالنبی کے مقدس موقع پر عوام کو مبارکباد*