کپوارہ میں انٹرنیشنل گجر مہاسبھا کا شاندار اجلاس ہوا منعقد
گجر قوم کو بنیادی حقوق حاصل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے/ڈاکٹر دیو آنند
اپنے پسماندہ قوم کی بہن بیٹیوں کی امپاورمنٹ کیلئے لڑتی رہوں گی/چودھری شازیہ گجر
کپوارہ/21 اگست/این ایس آر
کپوارہ میں گزشتہ روز انٹر نیشنل گجر مہاسبھا کا ایک عالی شان پروگرام منعقد ہوا۔ اجلاس کےمہمانِ خصوصی کرنل دیو انند گجر تھے جو کہ انٹرنیشنل گجر مھا سبھا کے قومی صدر ہے ۔اجلاس میں صوبہ کشمیر سے وابستہ جن عہددراں اور ممبران نے شرکت کی ان میں صدرچوہدری سیف الدین، محترمہ چوہدری شازیہ گجر صوبائی صدر، تعظیم گجر،قیوم چوہدری صدر ضلع کپواڑہ ، امتیاز کٹاریہ نارتھ کشمیر انچارج ، چوہدری رفیق بلوٹ صوبائی جنرل سیکرٹری ، چودھری فاروق کھٹانہ، عارف بجارڈ اور ایوب کٹاریہ شامل تھے۔ اجلاس میں کافی تعداد میں نوجوان طبقے نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر پروگرام کو کامیاب بنانے میں زبردست تعاون کیا ۔ اس پروگرام میں بی ڈی سی ، سرپنچوں، پنچوں کے ساتھ ساتھ سینکڑوں لوگوں نے بھی شرکت کی ۔اوراس پروگرام میں لوگوں نے آپنے مسلئے و مسائل پیش کرتے ہوئے یہ کہا کے آج اکیسویں صدی میں بھی ہم پانی، بجلی، سڑکیں، سکول، آنگن واڑی سنٹرز،ہیلتھ سنٹرز، راشن کارڈ اور بھی دیگر بنیادی سہولیات سے ہمیں محروم رکھا گیا ہے۔ یہاں کے لوگوں کو ابھی بھی بنیادی ضروریات میسر نہیں ھے۔ اور وہ در پیش مشکلات کے ہوتے ہوئے بھی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ کسی نے آج تک کچھ دور دراز علاقوں میں جانے کی زحمت بھی گوارا نہیں کی ھے۔ عوام کا یہ کہنا ہے ۔کہ الیکشن کے دوران ہمیں ہمارے لیڈران نظر آتے ہیں پھر پانچ سال تک ہم انکے چہرے دیکھنے کیلئے تڑپتے ہیں۔سرحدی ضلع کپواڑہ کے لوگوں کے مسائل و مشکلات کو ڈاکٹر انند دیو گجر نے بغور سنتے ہوۓ انہیں یقین دہانی کرائی کہ ہم اپکے تمام مسئلہ و مسائل کو لیفٹننٹ گورنر سے لیکر مرکزی حکومت تک لیجانے میں کوئی بھی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے ۔ڈاکٹر دیو نے کہا کہ جب تک سبھی مسائل کو حل کروانے سے متعلق کاروائی نہیں ہوگی تب تک ہم چپ نہیں بٹھیں گے ۔ہم گجر بکروال لوگوں کے حق کی لڑائی لڑتے رہیں گے اور مرتے دم تک اس قوم کی فلاح و بہبودی کیلۓ کام کرتے رہیں گے ۔ اس موقع پر انٹرنیشنل گجر مہا سبھا کے صوبائی صدر کشمیر محترمہ چودھری شازیہ گجر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہمارے گجر وبکروال قوم کو وہ پورے حقوق نہیں ملتے ہیں جس کے وہ حقدار ہیں ھم لڑائی لڑتے رہیں گے۔ خاص کر میں اپنی پسماندہ قوم کی بہن بیٹیوں کی امپاورمنٹ کیلئے آواز اٹھاتی رہوں گی۔ محترمہ چودھری شازیہ گجر نے اس موقع پر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی کہ وہ گجر اور بکر وال طبقہ کے اٹھان کیلئے اقتصادی، سماجی اور تعلیمی سطح پر فوری اقدامات کریں ۔