واشنگٹن/26 اگست/یو این آئی
امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ طالبان قیادت میں آئے تو افغان حکومت کے ساتھ اپنے مفادات کے تحت کام کریں گے اور ان کے ساتھ تعلقات کا دار و مدار اگلی افغان حکومت کے طرز عمل پر ہو گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں اب بھی 1500 امریکی شہری موجود ہیں جنھیں نکالنا ہے جبکہ طالبان 31 اگست کے بعد بھی ان امریکیوں اور افغان شہریوں کو واپس آنے کی اجازت دینے پر رضا مند ہیں جن کی زندگیوں کوخطرات لاحق ہیں۔
مسٹر انتھونی بلنکن نے طالبان کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کا احترام نہ کیا گیا تو طالبان کو دنیا میں تنہا کیا جا سکتا ہے۔