The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

تانترے کلب بیدار کی طرف سے پونچھ میں ہوا فٹبال ٹورنامنٹ کاانعقاد

مخدومیہ کلب جالیاں نے تانترے ٹائیگرز کو ہرا کر میڈل اپنے نام کرلیا

0

پونچھ/30 اگست/این ایس آر

گزشتہ روز تانترے کلب بیدار کی طرف سے منعقد کئے گئے والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں مخدومیہ کلب جالیاں کا مقابلہ تانترے ٹائیگرز بیدار سے ھوا جس میں سخت مقابلے کے بعد یہ ٹورنامنٹ مخدومیہ کلب نے جیت لیا اس موقع پر مہمان خصوصی شاہ محمد تانترے سابق ایم ایل اے پونچھ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے
اس موقع پر بولتے ھوے تانترے نے ٹورنامنٹ منتظنین اقبال تانترے، راشد تانترے۔۔ عمران تانترے و دیگران کو اتنا اچھا منظم ٹورنامنٹ مبعقد کرنے ہر مبارک پیش کی۔۔ اس ٹورنامنٹ کو کامیاب کرانے کے لیے علاقہ کی معزز شخصیت پیرزادہ بلال مخدومی اور احساس فاونڈیشن کے چیرمین افریدی جی نے بہت محنت کی
اس تقریب سے خطاب کرتے ھوئے مہمان خصوصی تانترے نے کہا کہ بچوں کو ڈرگز سے دور رکھنے کے لیے ایسے ٹورنامنٹ منعقد کراے جاییں۔۔ انہوں نے بچوں سے کہا کو وہ محنت، محبت کو اپنا شعار بنالیں۔۔۔ اور والدین کے فرمانبردار بن کر رھیں
تانترے نے کہا کہ کامیابی کی دو چابیاں ھیں ۔۔ ایک اپنی أسد، امید، ارزو کا محور الله کریم کو بنانا اس ذات اقدس پر توکل کرنا اور والدین سے انتہائی درجے کی فرمانبرداری کرنا
تانترے نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو ریاست کے عوام کی شناخت کو ختم کرنے کی کوشش کی تاھم وہ پھر بھی ریاست کے عوام کے تابناک مستقبل کی نوید سناتے ھیں اور امید کرتے ھیں بشرطیکہ ھم سب الله کریم کے در کے گدا بن جاییں
اس تقریب میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی جن کا جوش دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا جن میں قابل ذکر پیرزادہ بلال مخدومی۔ بشیر تانترے سرپنچ،، شکیل پرے سرپنچ، الحاج بشیر احمد خاکی، رفیق تانترے سرپنچ، عبدااحد تانترے سرپنچ۔ افریدی جی راجہ ممتاز شیخ حاجی محمد اکبر دایہ جاوید چوہدری۔۔ شفع تانترے نایب سرپنچ عمران خان قابل ڈکر ھیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.