ڈائریکٹر ایگری کلچر کشمیر نے کیاضلع پلوامہ کے سب ڈویژن ترال کا دورہ
*قبائلی علاقوں کی معاشی ترقی کے لیے بہتر اور جدید زرعی ٹیکنالوجی متعارف کرانے پر زور دیا جا رہا ہے*/ چودھری
سرینگر/ 30اگست/ریاض بڈھانہ
محکمہ ایگری کلچر کے ڈائریکٹر کشمیر چودھری محمد اقبال نے ضلع پلوامہ کے سب ڈویژن ترال کا دورہ کرکے وہاں ھورھے کام کاج کا جائیزہ لیا اور وہاں کے مقامی لوگوں سے ملاقات بھی کی اس دوران اُنہوں نے بتایا کہ قبائلی علاقوں کی معاشی ترقی کے لیے بہتر اور جدید زرعی ٹیکنالوجی متعارف کرانے پر زور دیا جارھا ھے تاکہ کسانوں کو اس جدید دور میں سہولیات فراہم ھوسکے اُنہوں نے مزید کہا کہ علاقے کے باشندے تمام فصلوں کو نامیاتی طور پر کاشت کر رہے ہیں۔ واضع رھے کہ نامیاتی کاشتکاری ایک زرعی عمل کے طور پر کی جاسکتی ہے جو حیاتیاتی کھادوں اور کیڑوں پر قابو پانے کا استعمال جانوروں یا پودوں کے فضلے سے حاصل کرتی ہے۔ نامیاتی کاشتکاری دراصل کیمیائی کیڑے مار ادویات اور مصنوعی کھادوں کے استعمال سے پیدا ہونے والے ماحولیاتی مصائب کے جواب کے طور پر شروع کی گئی تھی۔ دوسرے الفاظ میں ، نامیاتی کاشتکاری کاشتکاری یا زراعت کا ایک نیا نظام ہے