The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

کرناہ کپوارہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد شدید زخمی

گھبراں میں آسمانی آفت سے زخمی ہونے افراد کے ساتھ کیا ساتھ پیپلز کانفرنس نے ہمدردی کا اظہار

0

کرالہ پورہ/30 اگست/نجمہ بھٹ

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے کرناہ کے گھبراعلاقے میں پیر کی شام آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم تین افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کی شناخت 20 سالہ شکیل احمد ولد محمد شفیع 21 سالہ سجاد احمد پاسوال ولد محمد شفیع پاسوال اور 18 سالہ محمد عامر پاسوال ولد نذیر احمد پاسوال تینوں افراد گبرا کے رہنے والے بتائے جارہےہیں۔ تینوں زخموں کو فوری طور پر علاج معالجہ کےلئے قریبی اسپتال پہنچایا گیا اسپتال سے معلوم ہوا تینوں افراد کی حالت مستحکم ہیں۔ ادھر اس آسمانی آفت کے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے پیپلز کانفرنس نے ضلع انتظامیہ کپواڑہ پر زور دیا ھے کہ وہ ان زخمی افراد کے معقول علاج ومعالجہ کو یقینی بنائیں۔ پیپلز کانفرنس کے سینئر لیڈر ایڈووکیٹ محمد سلیم میر کرنائی نے اس قدرتی آفت کے حادثے میں شدید زخمی ہونے والوں کے حق میں سرکار سے انہیں امداد بہم پہنچانے کا بھی مطالبہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.