The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

پولیس، ٹریڈرز فیڈریشن اور ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی مشترکہ میٹنگ ھندوارہ

کوویڈ ایس او پیز پر عمل کرانے سے متعلق معاملات پر کیا گیا تبادلہ خیال

0

ھندوارہ/30 اگست/طارق راتھر

پولیس نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے اور عوام کی صحت کو یقینی بنانے کی کوششوں میں آج ڈی پی او ہندواڑہ میں ہندوارہ ٹریڈیس فیڈریشن اور ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ایک انٹرایکٹو میٹنگ کا اہتمام کیا۔ میٹنگ کی صدارت سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہندواڑہ سندیپ گپتا نے کی اس کے علاوہ ایس ڈی پی او ہندواڑہ فارض حسین ایس ایچ او ہندواڑہ انسپکٹر پرویز احمد ، چیئرمین میونسپل کمیٹی ہندواڑہ مسرور احمد بانڈے ، صدر ٹریڈ فیڈریشن ہندواڑہ اعجاز احمد صوفی نے کی۔ اور صدر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ہندواڑہ اعجاز احمد بھی میٹنگ میں موجود تھے۔ میٹنگ کے دوران ایس پی ہندواڑہ نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ حالیہ حکومتی احکامات اور محکمہ صحت کی جانب سے COVID-19 پر قابو پانے کی کوششوں کے حوالے سے وقتا فوقتا جاری کی گئی ہدایات پر عمل درآمد کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔ پبلک ٹرانسپورٹ اور بازاروں میں ماسک لگائیں اور عام لوگوں کو تمام ہدایات اور مشورے دیں۔ ایس پی ہندواڑہ نے شرکاء پر بھی زور دیا کہ غیر قانونی پارکنگ پر پابندی لگائی جائے تاکہ عام لوگوں کو تکلیف نہ ہو اور ٹریفک کا آزادانہ بہاؤ گزر سکے۔ شرکاء نے یقین دلایا کہ وہ حکومت کی ہدایات اور احکامات پر عمل کریں گے اور محکمہ صحت کے مشوروں کو حرف بہ حرف عمل کریں گے ، اس کے علاوہ سول انتظامیہ ہندواڑہ اور پولیس کے ساتھ تمام عوامی خدمات میں تعاون کریں گے۔ چیئرنگ آفیسر نے شرکاء کا ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے میں مثبت کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اپیل کی کہ آئندہ بھی ایسا ہی ہونا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.